Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج صبح لائن آف کنٹرول پر ضلع راجوڑی کے نوشیرا سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں کو موٹار اور چھوٹے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں بی ایس ایف کا ایک جوان اور ایک خاتون زخمی ہوگئے جبکہ دو مکانات کو نقصان پہنچا۔  دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’پاکستانی فوج نے آج دن کے  10:30 بجے نوشیرا سیکٹر پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی اور چھوٹے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی گئی ۔ ہماری فوج نے بھی پاکستانی فائرنگ کا پوری شدت کے ساتھ جواب دیا ‘‘ ۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہے ۔ اس دوران پاکستانی فوج نے جموں ضلع میں پلن والا سیکٹر کے کئی دیہاتوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2003 ء میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے ’سرجیکل حملوں‘ کے بعد سے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول سے متصلہ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے 286 واقعات میں سکیورٹی فورس کے 14 اہلکاروں کے بشمول 26 افراد ہلاک ہوئے ہی ں۔

TOPPOPULARRECENT