Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے سرحدات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی جانب سے سرحدات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں / اسلام آباد 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان نے آج ایک دوسرے پر سرحدی علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کئے ۔ بی ایس ایف کے پی آر او ایس یادو نے کہا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نواپنڈ سرحدی آوٹ پوسٹ پر جو آر ایس پورہ سیکٹر میں واقع ہے مورٹار کے ذریعہ فائرنگ کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ

جموں / اسلام آباد 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان نے آج ایک دوسرے پر سرحدی علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کئے ۔ بی ایس ایف کے پی آر او ایس یادو نے کہا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نواپنڈ سرحدی آوٹ پوسٹ پر جو آر ایس پورہ سیکٹر میں واقع ہے مورٹار کے ذریعہ فائرنگ کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شیلس کھلے مقامات پر گرے جس کی وجہ سے کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے جوابی فائرنگ نہیں کی تھی ۔ اس دوران پاکستانی فوج نے آج ادعا کیا کہ لائین آف کنٹرول کے پار سے ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک 60 سالہ سیویلین شہری فوت ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ متوفی کی 60 سالہ محمد اسلم کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT