Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی

سرینگر 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے جموں و کشمیر کے یوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی چوکیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، آرمی نے آج یہ بات کہی۔ کسی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاع نہیں ہے۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہاکہ پاکستانی دستوں نے کل شام یوری سیکٹر کے کمال کوٹ علاقہ میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ فائر بندی کی خلاف ورزی کا انڈین آرمی کی طرف سے مؤثر جواب دیا گیا۔ رات دو بجے کے آس پاس فائرنگ میں وقفہ دیکھا گیا لیکن صبح ہونے کے بعد پاکستانی دستوں نے فائرنگ کا احیاء کردیا۔ عسکریت پسندوں نے آج ضلع شوپیان کی پولیس چوکی پر فائرنگ شروع کردی ۔ یہ واقعہ علاقہ کیگام میں پیش آیا ۔ پولیس نے فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کی ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس علاقہ کا فوج نے محاصرہ کرلیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT