Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، فائرنگ میں 4 زخمی

پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، فائرنگ میں 4 زخمی

جموں ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے اندرون 48 گھنٹے تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور سرحدی چوکیوں پر مارٹر شلباری کی گئی۔ اس فائرنگ میں چار افراد بشمول بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ بے ایس ایف عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی رینجرس نے سرحدی آوٹ پوسٹ اور شہری علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت کررہے بی ایس ایف جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور یہ تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ دو بی ایس ایف جوان معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے آج سرحدی علاقوں کے قریب شہری بستیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستان کی یہ اندرون 48 گھنٹے تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ یہ فائرنگ ایسے وقت کی گئی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی لداخ کے علاقہ لیہہ اور کارگل کا کل دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT