Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی جیل میں قید ہندوستانی کے بارے میں

پاکستان کی جیل میں قید ہندوستانی کے بارے میں

وزیرخارجہ سشماسوراج کی رپورٹ طلبی

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے ہندوستانی سفارتخانہ سے پاکستان کی جیل میں گذشتہ 32 سال سے قید ایک شخص کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کی قید کے بارے میں ویب سائیٹ پر تحریر شائع ہوئی ہے جس کا نوٹ لیتے ہوئے سشماسوراج نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ویب سائیٹ پر شائع تحریر میں کہا گیا تھاکہ سنگھ گذشتہ 32 سال سے کورٹ لکھ پتھ جیل میں قید میں ہے۔ تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر عزیزاللہ خان نے سنگھ کے ارکان خاندان سے خواہش کی ہیکہ انہیں آزاد کروانے کیلئے دستاویزات روانہ کریں۔ سمجھا جاتا ہیکہ سنگھ پاکستانی سرزمین پر نادانستہ طور پر داخل ہوگیا تھا جبکہ وہ اپنے بھینسوں کو چرانے کیلئے 1985ء میں لے گیا تھا۔ پاکستانی رینجرس نے اسے گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پیش کرنے پر غیرقانونی داخلہ کے الزام میں اسے سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ اس کی سزائے قید کی مدت عرصہ قبل ختم ہوچکی ہے لیکن اس کی رہائی عمل میں نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT