Wednesday , December 19 2018

پاکستان کی درخواست پر ٹوئٹر سے توہین آمیز مواد اور اکاؤنٹس حذف

واشنگٹن 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے مطابق پاکستانی حکام کی درخواست پر سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے توہین آمیز مواد پر مشتمل ٹوئٹس اور متعدد اکاؤنٹس حذف کردیئے۔ رواں ماہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھاریٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے ٹوئٹر کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ توہین آمیز یا غیر اخلاقی اکاؤنٹس کو بند کردے۔ٹوئٹر نے اسلام مخالف بلاگرز کے پیغامات کو روکنے سے متعلق پاکستان کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔

شناوترا اور دیگر قائدین کو مزید ایک ہفتہ محروس رکھا جائے گا : فوج
بنکاک 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی فوج نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم ینگلوک شناوترا اور معزول کی گئی حکومت کے بعض قائدین کو مزید ایک ہفتہ محروس رکھا جائے گا تاکہ اُنھیں غور و خوض کا موقع مل سکے۔ اسی دوران ملٹری جنٹا خونریزی کے بغیر فوجی بغاوت کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
جمعرات کے روز فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فوج نے یہ نہیں بتایا کہ معزول وزیراعظم اور دیگر قائدین کو کہاں محروس رکھا گیا ہے البتہ یہ ضرور کہا کہ وہ جہاں بھی ہیں محفوظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT