Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی راجوری میں زبردست شلباری

پاکستان کی راجوری میں زبردست شلباری

جموں ۔21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھانی فوجیوں نے مسلسل چوتھے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوشیرا‘ راجوری اور اکھنور(ریاست جموں و کشمیر) میں زبردست شلباری کی ۔ ایک فوجی جو پاکستان کی شلباری سے زخمی ہوا تھا ‘زخموں سے جانبر نہیں ہوسکا ۔ اس طرح سرحد پر جمعرات کے اب تک فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی ۔ پاکستان نے خطہ قبضہ پر بھوانی اور کرالی کے مقامات پر بھی زبردست شلباری کی ۔ آج شام راجوری ضلع کے علاقوں نمب اور شیرمکھڑی میں بھی شلباری کی گئی ۔اکھنور میں پاکستان نے خطہ قبضہ پر شلباری کی جس کا ہندوستان کی فوج نے جواب دیا ۔

بوانا حادثہ میں فیکٹری مالک گرفتار
نئی دہلی۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی کے بوانا صنعتی علاقے میں کل لگی بھانک آتشزدگی کے معاملہ میں پولیس نے پٹاخہ فیکٹری کے مالک منوج جین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ روہنی ضلع کے پولیس ڈپٹی کمشنر رجنیش گپتا نے آج بتایا کہ فیکٹری مالک منوج جین کو کل دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔ اس فیکٹری کے مالک منوج جین اور للت گوئل ہیں۔للت گوئل منوج کا قریبی دوست اور پڑوسی بھی ہے لیکن منوج کا دعویٰ ہے کہ وہ تنہا ہی اس فیکٹری کا مالک ہے۔چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT