Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی سامبا اور جموں میں فوجی چوکیوں پر فائرنگ

پاکستان کی سامبا اور جموں میں فوجی چوکیوں پر فائرنگ

جموں 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان نے آج سرحدی چوکیوں پر جو بین الاقوامی سرحد پر سامبا اور جموں اضلاع میں واقع تھیں، فائرنگ شروع کردی۔ پاکستانی رینجرس نے ہلکے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے رام گڑھ اور ارنیا سیکٹرس میں بین الاقوامی سرحد تک ایک بجے شب سے 4 بجے شب تک فائرنگ کی۔ سرحد کی محافظ بی ایس

جموں 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان نے آج سرحدی چوکیوں پر جو بین الاقوامی سرحد پر سامبا اور جموں اضلاع میں واقع تھیں، فائرنگ شروع کردی۔ پاکستانی رینجرس نے ہلکے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے رام گڑھ اور ارنیا سیکٹرس میں بین الاقوامی سرحد تک ایک بجے شب سے 4 بجے شب تک فائرنگ کی۔ سرحد کی محافظ بی ایس ایف نے جوابی کارروائی کی۔ کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جموں میں ارنیا اور سامبا ضلع میں رام گڑھ کے مقام پت چوکیوں پر فائرنگ کی گئی۔ یہ کل سے جنگ بندی کی تیسری خلاف ورزی تھی۔ قبل ازیں پاکستانی فوجیوں نے نارائن پور کی چوکی پر 8.30 بجے شب فائرنگ کی تھی۔ قبل ازیں 72 گھنٹے تک کوئی فائرنگ کا واقع پیش نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT