Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی سوشیل میڈیا کے ذریعہ انتہاء پسندی : حکومت

پاکستان کی سوشیل میڈیا کے ذریعہ انتہاء پسندی : حکومت

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر میں گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کو ایک سیول مزاحمت کی شکل دینے کیلئے مفاد حاصلہ گروپوں اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں میں انتہاء پسندی کو بڑھانے کی ایک نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ مملکتی وزیرداخلہ ہنس راج اہیر نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’’پاکستان نے اس سال ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کا مقصد بعض مفاد حاصلہ گروپوں اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں میں انتہاء پسندی پھیلانا ہے تاکہ اس (انتہاء پسندی) کو شہری مزاحمت کی شکل دی جاسکے‘‘۔ ہنس راج اہیر نے کہا کہ دہشت گرد گروپس مایوس ہوگئے ہیں اور انہیں جموں و کشمیر میں سیکوریٹی فورسیس پر حملے کیلئے اکسایا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT