Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی سیز فائر کی چار مرتبہ خلاف ورزیاں

پاکستان کی سیز فائر کی چار مرتبہ خلاف ورزیاں

جموں۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے کل رات سے چار مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ اس نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پاس سرحدی چوکیوں پر بھاری فائرنگ اور مورٹار شلباری کا ارتکاب کیا، جس پر ہندوستانی فورسیس نے جواب دیا ہے۔ پاکستانی فریق نے کل رات تین مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور آج دن میں پھر ایک بار ضلع پونچھ کے دو سیکٹرس میں فائرنگ شروع کردی۔ جموں میں دفاع کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی دستوں نے پونچھ کے بالاکورٹ سیکٹر میں این او سی کے پاس سرحدی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کل رات 7:45 بجے سے بھاری ہتھیار اور مورٹار بموں کا استعمال کیا۔ یہ فائرنگ اس علاقہ میں آخری اطلاعات تک جاری تھی جبکہ آرمی کے دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT