Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی شلباری ‘بی ایس ایف جوان سمیت 2 زخمی

پاکستان کی شلباری ‘بی ایس ایف جوان سمیت 2 زخمی

جموں 17 مئی( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف کے ایک جوان سمیت دو افراد پاکستان رینجرس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں آج زخمی ہوگئے ۔ بین الاقوامی سرحد پر سامبا اور کٹھوعہ اضلاع میں پاکستانی رینجرس نے شہری مقامات پر فائرنگ کی ۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر مورٹار شلباری رات دو بجے سے شروع ہوئی تھی جبکہ رات دس بجے سے کٹوعہ میں بھی فائرنگ کا آغاز ہوا تھا ۔ بی ایس ایف کے دستور نے جو سرحد پر متعین تھے جوابی فائرنگ کی اور عہدیدار کے بموجب آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ۔ حکام نے سرحد کے پانچ کیلومیٹر علاقہ میں واقع اسکولس کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT