Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی شلباری میں 2 سال کے دوران 26 افراد ہلاک

پاکستان کی شلباری میں 2 سال کے دوران 26 افراد ہلاک

جموں۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں ہند۔پاک سرحد کے قریب گزشتہ 2 سال کے دوران پاکستانی شلباری میں کم از کم 26 افراد ہلاک 28 زخمی ہوگئے۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج اسمبلی میں نیشنل کانفرنس رکن علی محمد ساگر کو ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس مدت کے دوران سرحد پار کی شلباری میں 216 ڈھانچے بھی تباہ ہوگئے۔ جبکہ پونچھ میں 9 ، جموں میں 7 ، سامبا میں 7 ، راجوری میں 2 اور کٹھوا میں ایک ہلاکتیں ہوئیں۔ علاوہ ازیں جموں میں 91 پونچھ میں 31 ، کٹھوا میں 13 سامبا میں 12 ، کپواڑہ میں 8 اور راجوری میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ شلباری میں جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو 26 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا گیا جبکہ زخمیوں اور املاک کا نقصان ہونے پر بالترتیب 6.70 لاکھ اور 42.35 لاکھ روپئے ادا کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT