Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی شلباری پونچھ اور راولکوٹ بس سرویس معطل

پاکستان کی شلباری پونچھ اور راولکوٹ بس سرویس معطل

پونچھ ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور شلباری کے پیش نظر حکام نے پونچھ اور (پاکستانی مقبوضہ کشمیر ) کے راولکوٹ کے درمیان سرحدپار بس سرویس کو معطل کردیا ہے ۔ اس بس کا آج لائن آف کنٹرول کے اُس پار سفر مقرر تھا ۔ لائن آف کنٹرول پر تجارتی تبادلوں اور بس کی گذرگاہ کے مقام چکن دا باغ میں پاکستانی فوج کی شلباری ، تجارتی سہولتوں کے مرکز کے انتظامی بلاک کی دو منزلہ عمارت اور پولیس چھاؤنیوں کو نقصان پہونچا ۔ لائن آف کنٹرول پر سفر سے مربوط ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’رات بھر شلباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ احتیاطی طورپر سرحد پار کرنے والی بس سرویس معطل کردی گئی ہے ‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ اس فائرنگ اور شلباری میں تاحال کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT