Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی

پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی

سرینگر ۔ 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر کے پونچھ راجوری قلعوں میں لائن آف کنٹرول سے متصلہ شہری علاقوں اور سرحدی چوکیوں پرپاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ اور مورٹار شلباری کی‘ جس پر ہندوستانی فوج کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑا ۔ گذشتہ چار دن کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور جنوری سے تاحال جموں کے علاقہ میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی 12خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جس میں ایک عام شہری ہلاک اور دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان دفاع لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ ’’ پاکستانی فوج نے آج صبح 9:30 بجے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرا سیکٹر پر چھوٹے اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی اور مورٹار شلباری بھی کی ۔ ہندوستانی فوج نے موثر اور طاقتور جواب دیا ۔

TOPPOPULARRECENT