Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی طرف سے فائر بندی کی پھر خلاف ورزی

پاکستان کی طرف سے فائر بندی کی پھر خلاف ورزی

سرینگر۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر میں خطِ قبضہ ( ایل او سی) کے پاس نوگام سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر ہندوستانی آرمی کی طرف سے ٹھوس جواب دیا گیا۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے کہ پاکستان نے وادی کشمیر میں ایل او سی کے پاس صلح کے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ آرمی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح 9:30 بجے ایل او سی کے پاس نوگام میں یکایک فائرنگ شروع کردی۔ ہندوستانی دستوں نے پاکستانی حرکت کا سخت جواب دیا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ عہدہ دار کے مطابق سیز فائر کی خلاف ورزی میں ہندوستانی سمت کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستانی دستوں نے گزشتہ 3 دنوں میں اُوری سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں اور دیہات کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں ایک قلی کی موت ہوئی اور 2 دیگر خواتین زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT