Monday , April 23 2018
Home / دنیا / پاکستان کی غیرفوجی امداد بھی بند کرنے امریکی ایوان میں بل پیش

پاکستان کی غیرفوجی امداد بھی بند کرنے امریکی ایوان میں بل پیش

واشنگٹن ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کو دی جانے والی غیردفاعی امداد کو مسدود کرنے آج ایک بل متعارف کیا گیا کیونکہ پاکستان کے بارے میں امریکہ کا یہ کہنا ہیکہ وہ دہشت گردوں کو دفاعی اور انٹلیجنس امداد فراہم کررہا ہے۔ لہٰذا اس امدادی رقم کو امریکہ میں انفراسٹرکچر پراجکٹس کی تکمیل کیلئے صرف کیا جائے۔ بل کو جنوبی کیرولینا کے مارک سانفورڈ اور کینٹکی کے تھامس میسی نے متعارف کیا جس کی قانون سازی کے بعد امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور یونائیٹیڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کی جانب سے امریکی ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی پاکستان کو بطور امداد بھیجنا بند کردی جائے گی جبکہ اسی فنڈ کو ہائی وے ٹرسٹ فنڈ کو منتقل کردیا جائے گا جو امریکہ میں روڈ انفراسٹرکچر کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔ قانون سازوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دانستہ طور پر دہشت گردوں کو تمام وسائل فراہم کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT