Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / پاکستان کی فوجی امداد 28کروڑ امریکی ڈالر، سیویلین امداد کم

پاکستان کی فوجی امداد 28کروڑ امریکی ڈالر، سیویلین امداد کم

واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوجی امداد کے لئے امریکہ نے آئندہ مالی سال میں 44 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 2013ء میں 70 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر فوجی امداد کی گئی تھی۔ محکمہ خارجہ کے بموجب پاکستان کی سیویلین امداد میںکمی کردی گئی ہے اور معاشی امدادی فنڈ کے طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر امداد کی تجویز پیش کی

واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوجی امداد کے لئے امریکہ نے آئندہ مالی سال میں 44 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 2013ء میں 70 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر فوجی امداد کی گئی تھی۔ محکمہ خارجہ کے بموجب پاکستان کی سیویلین امداد میںکمی کردی گئی ہے اور معاشی امدادی فنڈ کے طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر امداد کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ مابعد 2014 ء دہشت گردی کے مقابلہ میں پاکستان امریکہ کا اہم حلیف ہوگا، اِس لئے اُس کی فوجی امداد جاری رکھنا ضروری ہے۔ پاکستان نے درخواست کی تھی کہ پاکستانی فوج کی امداد میں اضافہ کردیا جائے۔

آسٹریلیا نے تباہ بحری جہاز سے
13 ایرانی بچالئے
سڈنی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک بحری جنگی جہاز نے پاکستان کے ساحل کے قریب تباہ ہونے والے ایرانی جہاز سے 13 افراد کو بچالیا۔ آسٹریلیا کے جنگی جہاز اِس علاقہ میں انسداد دہشت گردی اور انسداد سمندری قذاقی مشقوں میں مصروف تھے۔ اُنھوں نے ایک کشتی کو پکڑ کر بچنے کی کوشش کرنے والے شخص کو دیکھا جس سے غرق ہونے والے جہاز کا پتہ چلا۔

TOPPOPULARRECENT