Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان کی فوجی کارروائی میں 31 ’دہشت گرد‘ ہلاک

پاکستان کی فوجی کارروائی میں 31 ’دہشت گرد‘ ہلاک

اسلام آباد ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں طور درہ اور کوکی خیل میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو منگل کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، جس میں دہشت گردوں کے زیر استعمال تین ٹھکانوں اور اسلحے کے دو ذخیروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے کم ازکم 31مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے بیان کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں طور درہ اور کوکی خیل میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف تین ماہ قبل بھرپور کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔پیر کو شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے مخصوص اہداف کا گن شب ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا تھا جس میں 15 مشتبہ عسکریت پسندوں مارے گئے جب کہ بارود سے بھری 10 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT