Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پاکستان کی قربانیوں کو ٹرمپ کی وارننگ پر چین کا جواب

پاکستان کی قربانیوں کو ٹرمپ کی وارننگ پر چین کا جواب

بیجنگ ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر امریکہ کی تنبیہ کے جواب میں چین نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوشیشوں کا تسلیم کرنا چاہیے۔یومیہ بریفنگ کے دوران چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ‘اب پاکستان میں دہشت گردوں کی قائم پناہ گاہوں کے معاملے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔’دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔صدر ٹرمپ نے پاکستان، افغانستان اور انڈیا کے بارے میں اپنی انتظامیہ کی پالیسی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں امریکہ کے اہداف بالکل واضح ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا صفایا ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ سے شراکت داری پاکستان کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی لیکن اگر وہ مسلسل دہشت گردوں کا ساتھ دے گا تو اس کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT