Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی مستحکم شروعات ، احمد شہزاد کی سنچری

پاکستان کی مستحکم شروعات ، احمد شہزاد کی سنچری

ابوظہبی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج مستحکم شروعات کی اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان سے 269 رنز بنالئے۔ احمد شہزاد 126 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی 46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار شروع

ابوظہبی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج مستحکم شروعات کی اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان سے 269 رنز بنالئے۔ احمد شہزاد 126 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی 46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار شروعات کی۔ محمد حفیظ نے 96 رنز بنائے اور اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 137 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 10 چوکے شامل ہیں۔ پاکستان انتظامیہ نے ٹیم کے انتخاب کے معاملے میں درست فیصلہ کیا ہے اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین نے بہتر و مستحکم شروعات کے ذریعہ ایک اچھا اسکور کھڑا کیا۔ محمد حفیظ صرف 4 رنز سے سنچری سے محروم رہے لیکن شہزاد نے صرف 8 میچس میں تیسری سنچری اسکور کی۔ اظہر علی جنہوں نے آسٹریلیا کے خلا ف پیشرو ٹسٹ میں سنچریاں اسکور کی ہیں ، 178 رنز کی افتتاحی شراکت داری کو یقینی بنایا ۔نیوزی لینڈ کو 90 ویں اوور میں پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شہزاد کو آؤٹ کرنے کا ایک موقع گنوا دیا جب وہ 16 رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔ اس وقت انہوں نے محمد حفیظ کے ساتھ 44 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT