Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی مہمان نوازی سے بیحد متاثر ہوں : چترا

پاکستان کی مہمان نوازی سے بیحد متاثر ہوں : چترا

کراچی۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے دورہ کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہندوستانی ٹاپ اسنوکر کھلاڑی چترا مائیگی میراج  اب کافی مطمئن اور دورہ سے خوش ہیں ۔ انہوں نے تمام اندیشوں اور فکر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہاں منعقد شدنی ورلڈ چمپئن شپ میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستانی جتھے میں اسنوکر کھلاڑیوں کے علاوہ عہدیداروں اور ریفریز بھی موجود ہیں ۔ پاکستان اور انڈین بلیرڈز اینڈ اسنوکرس فیڈریشن کی کاوشوں کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس دورہ کی حامی بھرلی تھی ۔ چترا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں پہلے پاکستان آنے اور بالخصوص کراچی کے بارے میں چونکہ مختلف اطلاعات ملتی رہتی ہیں‘ دورہ سے وہ کافی پریشان تھیں ۔ اسکے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی روابط بھی اہم وجہ تھی لیکن یہاں آنے کے بعد وہ کافی خوش ہیں ۔ یہاں کی مہمان نوازی سے وہ بے انتہا متاثر ہیں ۔ اس وقت انہیں صرف ایک ہی شکایت ہے کہ انہیں اور دیگر کھلاڑی باہر نکلنا ‘

 

گھومنا ‘ شاپنگ اور یہاں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوناچاہتے ہیں لیکن ہمارے اطراف سیکیورٹی حصار ہے اور ہمیں ابھی تک ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔دنیا بھر سے تقریباً 17ممالک کے اسنوکرس کراچی پہنچ چکے ہیں اور ان سب کیلئے فائیواسٹار ہوٹلس میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے ۔ پاکستانی فیڈریشن کے سربراہ عالم گیر شیخ نے کہا کہ ہندوستانی جتھے کی شرکت سے ہمارے حوصلے اور پاکستان کی امیج کافی بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ساری ٹیم یہاں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چمپئن شپ اگست تک جاری رہے گی اور ہم نے مہمانوں کیلئے 15شاپنگ ‘ تفریحی مقامات اور دیگر سیاحتی پروگرامس کا منصوبہ بنایا ہے ۔ چترا نے کہا کہ یہاں سیکیورٹی ماحول میںہم خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں اور ہماری توجہ صرف کھیل پر مرکوز ہے۔انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین اسپورٹس تعلقات بحال ہونے چاہیئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT