Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کی نیابتی جنگ کا مؤثر مقابلہ کیا جائے گا: وزیر دفاع

پاکستان کی نیابتی جنگ کا مؤثر مقابلہ کیا جائے گا: وزیر دفاع

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ تمام دہشت گرد گروپس کا مقابلہ کیا جائے جبکہ ہندوستان نے آج انتباہ دیا کہ پاکستان کی نیابتی جنگ کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے پڑوسی ملک آئندہ 6 ماہ میں ’’فرق‘‘ محسوس کرسکے گا۔ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ تمام دہشت گرد گروپس کا مقابلہ کیا جائے جبکہ ہندوستان نے آج انتباہ دیا کہ پاکستان کی نیابتی جنگ کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے پڑوسی ملک آئندہ 6 ماہ میں ’’فرق‘‘ محسوس کرسکے گا۔ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو سخت لب و لہجہ میں پیغام دیتے ہوئے کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور عسکریت پسندوں کی دراندازی کے انسداد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دشمن نیابتی جنگ میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کرسکے۔ وزیر دفاع کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ سربراہ فوج دلبیر سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نیابتی جنگ کی تائید جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالانکہ ریاست جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال اِسی کا نتیجہ ہے لیکن پاکستان دعویٰ کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے کاز کا علمبردار ہے۔

TOPPOPULARRECENT