Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی ڈیوس کپ میں کامیابی

پاکستان کی ڈیوس کپ میں کامیابی

ازمیر، 21 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا گروپ ٹو فائنل میں کامیابی کے ذریعہ دس سال بعد گروپ ون میں جگہ بنالی۔ ترک شہر ازمیر میں منعقدہ ڈیوس کپ ٹائی گروپ ٹو کے فائنل میں پاکستان اور چائینیز تائی پے کے درمیان مقابلہ تھا۔ اتوار کو کھیلے گئے ریورس سنگلز کے پہلے میچ میں عقیل خان کو شوئی فووینگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچویں اور فیصلہ کن مقابلہ میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے جوئی چین ہنگ کو شکست دے کر پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی جتا دیا۔ چائینیز تائی پے کیخلاف پاکستان کی فتح کا اسکور 2-3 رہا۔

TOPPOPULARRECENT