Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی کارروائیوں کے خلاف بی ایس ایف کا انتباہ

پاکستان کی کارروائیوں کے خلاف بی ایس ایف کا انتباہ

جموں ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتباہ دیا کہ اگر اس کی مسلح کارروائیاں اور ناعاقبت اندیشانہ حرکتوں کو جاری رکھا گیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ ہندوستان ایسی حرکتوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ سرحد پار سے دراندازی اور فائرنگ کے تبادلے فوری روک دیا جائے۔ پاکستانی رینجر س کو فلیگ میٹنگ کے دوران سخت انتباہ دیتے ہوئے بی ایس ایف نے کہا کہ اس نے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دن سے فائرنگ ہورہی ہے جس میں ایک شہری ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT