Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی T20 ٹیم کا اعلان عمر اکمل ڈسپلن شکنی پر ڈراپ

پاکستان کی T20 ٹیم کا اعلان عمر اکمل ڈسپلن شکنی پر ڈراپ

لاہور ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس سے حیران کن طور پر عمر اکمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ تین میچوں کیلئے معلنہ ٹیم میں عمر کی عدم شمولیت تعجب خیز ہے جو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ’’مین آف دی میچ‘‘ رہے تھے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جبکہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پشاور کے رفعت اللہ مہمند اور اور افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کو 16 رکنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، رفعت اللہ مہمند، شعیب ملک، صہیب مقصود، افتخار احمد، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، عمران خان جونیئر، محمد عرفان، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور عامر یامین شامل ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق عماد وسیم کو اسکواڈ میں شمولیت کیلئے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہے اور اگر وہ فٹنس ثابت نہ کرسکے تو آل راونڈر بلال آصف اُن کی جگہ لیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچز 26 ، 27 اور 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT