Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج کا آج سے آغاز

پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج کا آج سے آغاز

کراچی۔10جنوری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا تاریخی اسٹاک ایکسچینج کل سے اپنی تجارت کا آغاز کردے گا ۔ قبل ازیں دو تجارتی گھرانوں کا انضمام ہوچکا ہے جس کی متحدہ مجلس کے صدر نشین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دے سکیں گے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تشکیل پاکستان کی معاشی تاریخ کا ایک سنگ میل کارنامہ ہوگا اور اس کے نتیجہ میں منصفانہ ‘ کارکرد اور مسابقتی کاروباری دارالحکومت قائم ہوگا ۔ صدر نشین ظفر حجازی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام اور آغاز سے توقع ہے کہ پاکستان علاقائی مرکز برائے سرمایہ کار افراد بن جائے گا ۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجس کے ساتھ انضمام کے بعد اس کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کہا جائے گا اور یہ ملک کا واحد کاروباری ادارہ ہوگا ۔ حجازی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی تبدیلی ہے ۔ پیر کے دن سے پاکستان کا واحد تجارتی ادارہ ہوگا ۔ چنانچہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب ہوگی اور پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے علاقائی مرکز بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمہ کمپنی ہوگی جس کے 40فیصد حصے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور 40فیصد مسلمہ دلالوں کے ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT