Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے اچھے اور برے جہادیوں میں فرق کرنے اورخاتمہ کرنے کا وقت آگیا ہے : سابق رکن پارلیمنٹ

پاکستان کے اچھے اور برے جہادیوں میں فرق کرنے اورخاتمہ کرنے کا وقت آگیا ہے : سابق رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان انتہاپسند جہادیوں کی تائید کرتے ہوئے کافی مصیبتیں برداشت کرچکا ہے اور اب وقت آگیاہے کہ وہ اچھے اور برے جہادیوں میں فرق اور امتیاز کرنا ترک کردے ۔ جن دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ پر حملہ کیا تھا وہی پشاور پر بھی حملہ کرسکتے ہیں ۔ پاکستانی سیاستداں اور پالیسی کے تجزیہ نگار فرح ناز اصفہانی نے کہاکہ 60ہزار سے زیادہ پاکستانی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ پٹھان کوٹ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان میں جہادیوں کا اثر و رسوخ خطرناک ہے ۔ یہ پاکستان کیلئے ایک انتباہ ہے کہ ہمیں تمام جہادی گروپ کے ساتھ جنگ کرنا چاہیئے ‘ ان میں فرق کرنا نامناسب ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT