Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پاکستان کے تیقن پر امریکہ کی حوصلہ افزائی

پاکستان کے تیقن پر امریکہ کی حوصلہ افزائی

واشنگٹن 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہاکہ اس حقیقت پر اس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے اور تحقیقات کا تیقن دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ تحقیقات جلد ہی مکمل اور جامع طور پر کی جائیں گی اور شفاف بھی ہوں گی۔لیکن جہاں تک پیشرفت کا سوال ہےہمیں پاکستانی عہدیداروں سے اس بارے میں بات چیت کرنی ہوگی۔
بشارالاسد کو سیاسی پناہ کی باتیں قبل ازوقت : پوٹین
ماسکو 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج کہاکہ صدر شام بشارالاسد کو سیاسی پناہ دینے کے بارے میں قیاس آرائیاں قبل ازوقت ہوں گی۔ صدر اسد کئی غلطیاں کرچکے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ اُن کو سیاسی پناہ دینے پر غور کرنا ابھی قبل ازوقت ہے۔ وٹین جرمن روزنامہ ماس سرکولیشن کو انٹرویو دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے اسنوڈن کو سیاسی پناہ دی ہے۔ یہ بشارالاسد کو سیاسی پناہ دینے کی بہ نسبت زیادہ مشکل کام تھا۔

TOPPOPULARRECENT