Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے خلاف قطعی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اہمیت کا حامل: دھونی

پاکستان کے خلاف قطعی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اہمیت کا حامل: دھونی

اڈیلیڈ 8 فبروری ( سیاستڈٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ہوئی خطرناک شکست کے بعد کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلہ کیلئے قطعی گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا مسئلہ درپیش ہے ۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں 106 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اڈیلیڈ 8 فبروری ( سیاستڈٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ہوئی خطرناک شکست کے بعد کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلہ کیلئے قطعی گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا مسئلہ درپیش ہے ۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں 106 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل ہندوستان کو افغانستان کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلنا ہے ۔ دھونی نے آج میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت مشکل تھا ۔ جب بلے باز اچھا مظاہرہ کرتے ہیں تو بولرس ایسا نہیں کرپاتے اور جب بولرس اچھا مظاہرہ کرتے ہیں تو بلے باز ایسا نہیں کرپاتے ۔ ہم کو اس صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

جو بات اہمیت کی حامل ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک اور میچ بچا ہے اور اس کے بعد ہمیں پاکستان کے خلاف کھیلنے قطعی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے ۔ انہوں نے تاہم اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ آج کے میچ سے ٹیم کیلئے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں یہ اہم رہے گا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو کس طرح سے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے اسپنرس کو آسٹریلیائی پچس کی اچھال سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بہت طویل ٹورنمنٹ ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ وہی ٹیم اچھا مظاہرہ کرتی ہے جو نیچے سے اٹھ کر آتی ہے اور تیزی کے ساتھ اپنے مقابلوں میں اچھا مظاہرہ کرتی ہے ۔ان کی ٹیم کو بھی آئندہ میچس میں ایسا ہی کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT