Tuesday , December 11 2018

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کو تقریباً 10 فیصد بڑھاتے ہوئے 627 بلین امریکی ڈالر سے 700 بلین ڈالر کردے گا۔ وزیرفینانس اسحاق ڈار نے آج یہ انکشاف کیا جبکہ انہوں نے قومی اسمبلی میں 3.9 ٹریلین ڈالر کے قومی بجٹ کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک قومی سلامتی کے معاملہ میں لاپرواہی نہیں برت سکتا۔ انہوں نے اپنے بجٹ کو بزنس کیلئے سازگار قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیسی اور بیرونی دونوں سطح پر سرمایہ مشغول کرنے میں مدد کرے گا۔ ڈار نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کی اجازت 2017ء تک رہے گی تاکہ مینوفیکچرنگ، کنسٹرکشن اور ہاؤزنگ سیکٹرس میں راست بیرونی سرمایہ کاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے پاکستان لینڈ فورٹ اتھاریٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ بندرگاہوں کو تجارت کے مؤثر مراکز میں تبدیل کیا جاسکے جس سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیرفینانس نے ٹیکسٹائیل سیکٹر کی مضبوطی کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان بھی کیا تاکہ ان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے۔ ڈار نے کہا کہ بجٹ کی حکمت عملی 3 سالہ اوسط مدتی میکرو اکنامک فریم ورک میں مضمر ہے جبکہ جی ڈی پی کی شرح ترقی میں ختم 2016-17 تک 7 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT