Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ

اسلام آباد ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج اپنے دفاعی مصارف کو 700 بلین سے بڑھا کر 780 بلین روپے کردیا، جو گزشتہ مالی سال سے 11 فیصد کا اضافہ ہے، تاکہ ملٹری اور سکیورٹی ضروریات سے نمٹا جاسکے جبکہ اسے شمال مغرب میں طالبان شورش پسندی کا سامنا ہے۔ ڈیفنس بجٹ میں یہ اضافہ سالانہ بجٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے

اسلام آباد ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج اپنے دفاعی مصارف کو 700 بلین سے بڑھا کر 780 بلین روپے کردیا، جو گزشتہ مالی سال سے 11 فیصد کا اضافہ ہے، تاکہ ملٹری اور سکیورٹی ضروریات سے نمٹا جاسکے جبکہ اسے شمال مغرب میں طالبان شورش پسندی کا سامنا ہے۔ ڈیفنس بجٹ میں یہ اضافہ سالانہ بجٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے مالی سال 2015-16ء کیلئے بجٹ پیش کیا، جس 4.313 ٹریلین روپے کا مجموعی خرچ دکھایا گیا، جو 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے 3.9 ٹریلین روپئے سے 9.1 فیصد بڑھ کر ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ کو 11 فیصد بڑھا کر 700 بلین روپے سے 780 بلین روپے کردیا ہے۔ پاکستان زائد از ایک دہے سے کٹر مذہبی شورش پسندی سے لڑتا آیا ہے جس نے زائد از 50,000 افراد کی جان لے لی۔ ہزاروں دیگر جاریہ ملٹری آپریشنس کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT