Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے دورۂ نیوزی لینڈ کی تفصیلات کا اعلان

پاکستان کے دورۂ نیوزی لینڈ کی تفصیلات کا اعلان

 

۔5 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں
کی سیریزکا6 جنوری کوآغازہوگا

آکلینڈ ۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس اپنی ہوم سیریز کی تفصیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان ٹیم 5 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی20 مقابلوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے امور چلانے والے بورڈ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زی سی) کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 6 جنوری 2018 سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ ویلنگٹن میں 6 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 16 جنوری کو ہملٹن جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، سیریز اور دورے کا آخری میچ 28 جنوری کو تورانگا میں کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ہوم سیزن کے دوران سہ رخی ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں میزبان نیوزی لینڈ کے علاوہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔خیال رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹسٹ کھیلنے والی ٹیموں پر مشتمل یہ پہلی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی مکمل دورے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 2 یا اس سے زائد ونڈے میچوں پر مشتمل 17 سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جن میں سے 9 مرتبہ نیوزی لینڈ کامیاب رہا اور 7 سیریز پاکستان کے نام رہیں جبکہ 1 سیریز برابری پر ختم ہوئی۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں 2 سیریز نیوزی لینڈ کے نام رہیں اور 1 سیریز پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ ایک سیریز ڈرا ہوئی۔
بھامری کی موفلس کیخلاف یادگار کامیابی
واشنگٹن 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار یوکی بھامری نے دفاعی چمپئن فرانسیسی کھلاڑی جائیل موفلس کو سٹی اوپن کے دوسرے مرحلہ کے مقابلے میں 6-3 ، 4-6 ، 7-5 سے شکست دیتے ہوئے اپنے کیرئیر کی ایک یادگار کامیابی حاصل کی۔ تقریباً دو گھنٹے طویل اِس مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے کیرئیر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ بھامری 2009 ء آسٹریلین جونیر اوپن چمپئن بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT