Wednesday , December 19 2018

پاکستان کے دہشت گردی کو کچلنے کی امریکی تصدیق

ہندوستان کا شدید رد عمل، امداد جاری کرنے کی شرط کی تکمیل، امریکہ کی وضاحت

ہندوستان کا شدید رد عمل، امداد جاری کرنے کی شرط کی تکمیل، امریکہ کی وضاحت
نئی دہلی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کو کچلنے کی امریکی تصدیق پر ہندوستان نے فوری شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پڑوسی ’’مستقل وابستگی‘‘ یا ’’امداد بند کرنے ‘‘یا دہشت گرد گروپس بشمول لشکر طیبہ اور القاعدہ کے ’’کارروائی کے ٹھکانوں‘‘ کے خاتمے کے بارے میں اپنا موقف واضح نہیں کررہا ہے ۔تاہم ہندوستان نے کہا کہ ’’حکومت امریکہ یہ فیصلہ کیسے کرسکتی ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ مکمل طور پر اس کے اختیار تمیزی پر منحصر ہے ‘‘۔’’ امریکہ کی جانب سے حکومت پاکستان نے القاعدہ ،طالبان اور متعلقہ دہشت گرد گروپس جیسے لشکر طیبہ اور جیش محمد کو اپنی سر زمین سے کارروائی کرنے سے روک دیا ہے ‘‘ کے صداقتنامے پر حکومت امریکہ کی جانب سے دستخط پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ پنجابی/ اردو داں عناصر دہشت گرد گروپس کے ساتھ افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے ارکان کیلئے جو افغانستان میں کارکرد ہے نمایاں خطرہ بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ان افراد میں جو افغانستان میں خطرہ سے دوچار ہیںہندوستانی سفارتخانہ برائے کابل کے ارکان عملہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے چار کونسل جنرل بھی خطرہ میں ہے ۔ امریکی سفیر برائے پاکستان رچرڈ اولسن نے انکشاف کیا کہ یہ تصدیق امریکہ کی جانب سے ایک شرط ہے جس کی تکمیل کے بعد ہی پاکستان کو کیری ۔لوگر قانون کے تحت امداد جاری کی جاسکتی ہے ۔ یہ امداد شہریوں کی مدد کیلئے ہے ۔ جاریہ سال کی امداد 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر عنقریب پاکستان کو دی جائے گی کیونکہ امریکی کانگریس نے اپنی منظوری صدر اوباما کو دے دی ہے ۔ یہ صداقت نامہ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کے جاریہ ماہ کے اواخر میں دورہ پاکستان سے پہلے منظر عام پر آیا ہے ۔ نمایاں طور پر جان کیری صدر امریکہ بارک اوباما کے ہندوستان کے دورہ سے پہلے جس کا مقصد یوم جمہوریہ تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہے، ہندوستان کا بھی دورہ کریں گے ۔ وزیر خارجہ امریکہ کی 11 جنوری سے گاندھی نگر میں منعقد شدنی متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT