Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / : پاکستان کے ساتھ سازش کرنے والوں کے خلاف بے عملی :

: پاکستان کے ساتھ سازش کرنے والوں کے خلاف بے عملی :

وزیراعظم نے دستور کی خلاف ورزی کی : کانگریس
نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ سازش کے پس پردہ عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرتے ہوئے دستور کی خلاف ورزی کی اور اپنے عہدہ کا وقار متاثر کیا ہے۔ دراصل پاکستان کے ساتھ سازش کا الزام مودی نے اپنے پیشرو منموہن سنگھ کے خلاف گجرات کی انتخابی مہم کے دوران عائد کیا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ مودی کو کم از کم اپنے ریمارک کی وضاحت کرنا چاہئے جو انہوں نے مبینہ طور پر گجرات الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کیا۔ کانگریس نے کہا کہ اگر اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم ہوتے تو وہ 10 مرتبہ معذرت خواہی کرچکے ہوتے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی ملک توڑنے اور اپنے پیشرو کی ساکھ داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس نے قبل ازیں وزیراعظم سے لازمی معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ مودی کو کم از کم اپنے تبصرہ کی وضاحت کرتے ہوئے معاملہ صاف کردینا چاہئے کہ انہوں نے یہ ریمارک الیکشن جیتنے کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT