Tuesday , December 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم امین فہیم کا انتقال

پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم امین فہیم کا انتقال

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیئر سیاستدان مخدوم امین فہیم انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 76 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق خون کے سرطان میں مبتلا مخدوم امین فہیم کی رحلت گزشتہ رات کراچی کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی تدفین آج بعد دوپہر صوبہ سندھ میں ان کے آبائی شہر ہالہ میں ہو گی۔ پاکستانی سیاسی حلقوں کی طرف سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT