Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے سینئر ہاکی کھلاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

پاکستان کے سینئر ہاکی کھلاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

انچیان۔7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے چند تجربہ کار کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ان کھلاڑیوں کو آ نے والے وقتوں میں ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔ پی ایچ ایف کے حکام تجربہ کار فاروڈ شکیل عباسی ، حسیم خان، شفقت رسول کی کار کردگی سے بہت زیادہ خوش

انچیان۔7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے چند تجربہ کار کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ان کھلاڑیوں کو آ نے والے وقتوں میں ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔ پی ایچ ایف کے حکام تجربہ کار فاروڈ شکیل عباسی ، حسیم خان، شفقت رسول کی کار کردگی سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں، تاہم دسمبر میں ہالینڈ میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کوالیفائی راونڈ سے قبل سلیکشن کمیٹی اور پی ایچ ایف کے حکام اس حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔علاوہ ازیں بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پے در پے دو بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی دستے کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ پاکستان کے رواں سال کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں مظاہرے بہت زیادہ ناقص رہے جس پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کو باثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑے مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ان کھیلوں میں جس میں پاکستان کا داخلہ براہ راست ہوتا ہے،

سنئیر کھلاڑیوں کو بھیجنے کا مقصد بھی شکست ہے تو ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو آز مایا جائے جو مستقبل کے حوالے سے تجربہ حاصل کر کے تیار ہوسکیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوازی فیڈریشنز کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں، ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والی فیڈریشنوں سے آنے والے وقتوں کے لئے مشاورت سے منصوبہ بندی کی جائے اور اگلے ایشین گیمز کے لئے اگلے سال کے اوائل سے نئے کھلاڑیوں کے انتخاب اور ان کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے۔ حکام نے کھلاڑیوں کے مالی مسائل کو حل کر نے کے لئے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صورت حال میں بہتری لائی جا سکے۔

TOPPOPULARRECENT