Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / پاکستان کے سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کو نمایاں کامیابی

پاکستان کے سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کو نمایاں کامیابی

اسلام 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی حکمراں جماعت پی ایم ایل (این ) نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی کیونکہ سینیٹ انتخابات میں 48 نشستوں کے منجملہ 18 نشستوں پر اسے کامیابی ملی ہے جبکہ پارٹی پر انتخابی دھاندلیاں اور دیگر تنازعات میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات

اسلام 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی حکمراں جماعت پی ایم ایل (این ) نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی کیونکہ سینیٹ انتخابات میں 48 نشستوں کے منجملہ 18 نشستوں پر اسے کامیابی ملی ہے جبکہ پارٹی پر انتخابی دھاندلیاں اور دیگر تنازعات میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں پی ایم ایل (این)کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی تاہم اس کے باوجود 104 نشستی ایوان میں اس کے 26 سینئرس ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی سے محض ایک نشست کم ہے کیونکہ اس کی نشستوں کی تعداد 27 ہے ۔ پی پی پی نے آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے سینیٹ میں پہلی بار داخلہ لیا ہے ۔ دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔

یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے چار نشستوں پر اور بلوچستان نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی بھی ایوان بالا میں واپسی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ایم ایل (این) سینیٹ میں ہنو نیوز ایک اقلیتی حکومت ہے لہذا صدر نشین اور نائب صدر نشین کے عہدوں کیلئے کانٹے کا مقابلہ ہوا اور اس طرح اب چھوٹی موٹی پارٹیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ 104 نشستیں ایوان میں نصف ارکان تین سال کے بعد سبکدوش ہوجاتے ہیں اور جاریہ سال 52 سینیٹر نے چھ سال کی میعاد کی تکمیل کے بعد سبکدوشی اختیار کرلی جبکہ چار نشستوں پر انتخابات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ایم ایل (این) اور پی پی پی نے سینیٹرس کی تعداد کو 53 کے جادوئی عدد تک پہنچانے کیلئے مختلف چھوٹی پارٹیوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے تا کہ صدر نشین اُن کی پسند کا ہو ۔ فی الحال سینیٹ پر پی پی پی کا کنٹرول ہے تاہم نواز شریف اس بات کے خواہاں ہیں کہ پی پی پی سے سینیٹ کا اختیار بھی حاصل کرلیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT