Wednesday , December 12 2018

پاکستان کے علاقہ بلوچستان میں جھڑپ‘8ہلاک

کراچی ۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے علاقہ بلوچستان کے ضلع چادائی میں دو گروپس کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ میں دو افراد جو شاملانی قبیلے کے تھے ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ حملہ آور نورزئی قبیلے کے تھے ۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کی خبر کے بموجب اراضی کے تنازعہ پر باہم جھڑپ ہوگئی ۔ فرنٹیئرکوراور لیوس کے ارکان عملہ مقام واردات پر پہنچ گئے ۔ اخبار کے بموجب زخمیوں کو کوئٹہ سیول ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر 6زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔ گذشتہ ماہ 3افراد ہلاک اور دیگر 2 ‘ دو گروپس کی جھڑپ میں ضلع لارکانا میں کم از کم 3افراد ہلاک اور دیگر 2 شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ جھڑپ پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع لارکانا میں ایک خطہ اراضی کے بارے میں تنازعہ کی وجہ بنی ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT