Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے علاقہ ننکانہ صاحب میں پانچ عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے علاقہ ننکانہ صاحب میں پانچ عسکریت پسند ہلاک

لاہور ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سرکاری عمارتوں پر حملے کی سازش کرنے والے پانچ عسکریت پسند فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیئے گئے اور ان کے قبضہ سے زبردست مقدار میں دھماکو مادے ضبط کئے گئے ۔ انسداد دہشت گردی محکمہ نے عسکریت پسندوں کو شاہ کوٹ کے علاقہ میں جو ضلع ننکانہ صاحب میں واقع ہے دھاوا کرتے ہوئے ان عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں تمام پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ سی آئی ڈی کے ایک ذریعہ کے بموجب عسکریت پسند تحریک طالبان پاکستان کے ارکان تھے اور ان کا ممنوعہ لشکرجہانگیر سے بھی قریبی تعلق تھا ۔ یہ دہشت گرد نفاذ قانون محکموں کی لاہور کی عمارتوں پر حملوں کی سازش کررہے تھے ۔ محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع پر یہ دھاوا کیا گیا تھا ۔ارکان عملہ نے مکان کا محاصرہ کرلیا اور مشتبہ افراد کو خودسپردگی کی ہدایت دی ۔ جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ فوج کی جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ دیگر مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ممنوعہ لٹریچر اور زبردست مقدار میں دھماکو مادے و ہتھیار اس قیامگاہ سے ضبط کئے گئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT