Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان کے مزید تین ماہی گیر گرفتار

پاکستان کے مزید تین ماہی گیر گرفتار

کچھ (گجرات ) ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے گجرات کے ضلع کچھ میں ہند۔ پاک سرحد کے پاس ہرمی نالہ کریک علاقہ سے مزید تین پاکستانی مچھیروں کو پکڑ لیا اور تین کشتیاں ضبط کرلی گئیں۔ بی ایس ایف کے عہدیدار نے آج بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف نے گزشتہ روز پانچ ماہی گیروں کو پکڑ کر اُن کے قبضہ سے چھ کشتیاں ضبط کئے تھے ۔ آج کی کارروائی کے بعد بی ایس ایف نے گزشتہ تین یوم میں جملہ 8 پاکستانی مچھیروں کو پکڑا اور اُن کے پاس سے 9 کشتیاں ضبط کی گئی ۔ بیرونی شہریوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT