Saturday , August 18 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان کے وزیر فینانس مفرور ملزم ، عدالت کااعلان

پاکستان کے وزیر فینانس مفرور ملزم ، عدالت کااعلان

اسلام آباد ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں انسداد رشوت ستانی کی ایک عدالت نے متحارب وزیر فینانس اسحق ڈار کو ’مفرور ‘ قرار دیا جب وہ پناما پیپرس اسکینڈل سے منسلک رشوت ستانی کے ایک مقدمہ میں متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت میں حاضری میں ناکام ہوگئے۔ اس عدالت نے ڈار کو جو فی الحال لندن میں زیرعلاج ہیں ، اندرون تین دن ضمانت کے مچلکہ داخل کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو حکام ان کے تمام اثاثوں کو منجمد کردیں گے ۔ 67 سالہ ڈار کو رشوت ستانی کے ایک مقدمہ میں ایسی جائیدادیں بنانے کا مرتکب قرار دیا گیا جو اُن کی معلوم آمدنی سے غیرمتناسب ہیں۔ قومی احتساب بیورو ( این اے بی ) نے 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے صادر کردہ اُس فیصلے کی روشنی میں ڈار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس ( فیصلے ) میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT