Thursday , January 24 2019

پاکستان کے وزیر فینانس کو احتسابی عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیدیا

اسلام آباد۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے متحارب وزیر فینانس اسحق ڈار کو احتساب کی عدالت نے رشوت ستانی کے ایک مقدمہ میں ’’اشتہاری مجرم‘‘ قرار دیا ہے۔ اس عدالت کے جج محمد بشیر نے آج 67 سالہ ڈار کے غیاب میں مقدمہ کی سماعت کی وہ اپنے طبی معائنہ کیلئے لندن کے دورہ پر ہیں۔ جج نے حاضری سے استثنیٰ کے لئے ان کے وکیل کی طرف سے پیش کردہ درخواست کو مسترد کردیا اور ڈار کی ضمانت دینے والے احمد علی قدوسی کو 24 نومبر تک اس سوال کا جواب دینے کی ہدایت کی کہ آیا کیوں نہ ان کی 50 لاکھ روپئے مالیتی ضمانت ضبط کرلی جائے کیونکہ وہ (قدوسی) اس مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈار کی موجودگی کو یقینی بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اس مقدمہ کی سماعت 4 ڈسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT