Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / پاکستان کے چرچ پر حملہ کی قوام متحدہ نے مذمت کی

پاکستان کے چرچ پر حملہ کی قوام متحدہ نے مذمت کی

اقوام متحدہ ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں واقع ایک چرچ میں دعائیہ اجتماع کے وقت ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی جس میں 9 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے سکریٹری جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے حملہ پر مذمتی بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق گوٹیرس نے مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ گوٹیرس نے یہ بھی کہا کہ حملہ کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یاد رہیکہ اتوار کے روز خودکش حملہ آوروں نے کوئٹہ کے ایک گرجاگھر پر حملہ کردیا تھا جو اس وقت کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ یہ حملہ ملک کی عیسائی اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

 

سارہ پالین کے فرزند پر اپنے
باپ پر حملہ کا الزام
واسیلا (امریکہ) ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سارہ پالین کے سب سے بڑے بیٹے ٹریک پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے اپنے والد پر الاسکا میں اپنے خاندانی مکان میں حملہ کیا تھا۔ ہفتہ کی رات پولیس طلب کرلی گئی تھی جبکہ الاسکا کی سابق گورنر سارہ پالین اور 2008ء کی ریپبلکن نائب صدر امیدوار نے پولیس سے کہاکہ ان کا بیٹا اپنے والد کو دوا پلانے کیلئے انہیں صرف دھمکی دے رہا تھا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک حلفنامہ بھی داخل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT