Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / پاکستان کے چمن میں خودکش حملہ، 3ہلاک، 11 زخمی

پاکستان کے چمن میں خودکش حملہ، 3ہلاک، 11 زخمی

کراچی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ بلوچستان میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے ایک پاکستانی پولیس عہدیدار کے علاوہ دیگر دو افراد بھی مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے۔ حالانکہ ابتدائی خبروں کے مطابق دھماکہ ایک آئی ای ڈی آلہ سے کیا گیا۔ تاہم بعدازاں اسے خودکش حملہ قرار دیا گیا جس کے ذریعہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بلوچستان کے چمن سٹی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ ساجد مہمند جو حملہ میں شدید طور پر زخمی ہوئے تھے، ہاسپٹل میںزخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کے گارڈ اور ایک عام شہری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس ترجمان شہزادہ فرحت نے بھی 11 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔ ہاسپٹلس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ لاء انفورسمنٹ اور بچاؤ کاری عہدیداروں کو بھی دھماکہ کے مقام پر روانہ کیا گیا ہے۔ اب تک اس دھماکہ کی کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT