Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں انگلینڈ 182/3

پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں انگلینڈ 182/3

دبئی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے لئے شاندار مظاہرہ کر رہے کپتان الیسٹر کک کو بالآخر یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی لیکن اس سے قبل انہوں نے 117 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کرلئے تھے ۔ یہاں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلش ٹیم نے پاکستانی پہلی اننگز 378  کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا جیسا کہ 5 کے مجموعی اسکور پر معین علی وہاب ریاض کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 14 رنز تھا ، عمران خان نے ایان بیل کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ بیل آؤٹ ہونے سے قبل 10 گیندوں میں 4 رنز بنائے۔ 14 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹوں کے زوال کے بعد کک اور جیوروٹ نے تیسری وکٹ کیلئے 113 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی لیکن اس موقع پر یاسر شاہ نے کک کو آؤٹ کرتے ہوئے اس اہم پارٹنر شپ کو توڑا۔ دن کے اختتام پر روٹ 76 اور بیرسٹو 27 رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کئے جس میں کل 102 رنز بنانے والے مصباح الحق آج اپنے اسکور میں کوئی اضافہ نہیں کرپائے۔ کل ایک اور ناٹ آؤٹ بیٹسمین اسد شفیق نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 32 رنز بنا پائے ۔ مہمان ٹیم کیلئے معین علی 108 رنز اور ووڈ 39 رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر بولروں میں جیمس اینڈرسن نے 40 رنز ، اسٹیورٹ براڈ نے 48 رنز ، بین اسٹوکس نے 55 رنز اور عادل رشید نے 20 اوورس میں 84 رنز دیکر فی کس ایک پاکستانی بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT