Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پاکستان گلگت ۔ بلتستان سے دستبردار ہوجائے

پاکستان گلگت ۔ بلتستان سے دستبردار ہوجائے

مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ امریکی تنظیم کا خیال
ڈالاس ( امریکہ ) 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو گلگت ۔ بلتستان کا قابض قرار دیتے ہوئے امریکہ سے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا کہ اگر پاکستان جموں و کشمیر کے اس حصے سے دستبرداری اختیار کرتا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ گلگت ۔ بلتستان نیشنل کانگریس نامی تنظیم کے ڈائرکٹر سینگے سیرنگ نے کہا کہ وزیر اعظم ہند ندیرن مودی کی گلگت ۔ بلتستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی پالیسی ایک مثبت قدم ہے ۔ یہ تنظیم واشنگٹن سے کام کرتی ہے ۔ ایک بیان میں سیرنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی قرار دادوں کے ذریعہ پاکستان کو گلگت ۔ بلتستان کا در انداز قرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بشمول ہندوستان اور پاکستان کے دوسرے پڑوسیوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کو یہ یاد دہانی کروائیں کہ وہ گلگت ۔ بلتستان کا قابض ہے ۔ اگر پاکستان اس علاقہ سے دستبرداری اختیار کرتا ہے تو پھر نہ صرف گلگت ۔ بلتستان بلکہ مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ گلگت ۔ بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اس لئے اس علاقہ کے عوام کو چاہئے کہ یہ اختیار دیا جانا چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ دفتر کے نمائندوں سے راست بات چیت کریں۔ کشمیر اور ہندوستان کی حکومت کو یہ تنازعہ حل کرنے کیلئے میکانزم تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT