Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ہنوز غیر محفوظ:شعیب اختر

پاکستان ہنوز غیر محفوظ:شعیب اختر

کراچی ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بیرونی ٹیموں کو پاکستان نہ بلانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کوئی خطرہ مول نہ لیا جائے کیونکہ پاکستان اب بھی غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ نہیں اور موجودہ حالات میں صبر کیا جائے اور سکیورٹی کے معاملات ٹھیک ہونے تک کسی بھی ٹیم کو مدعو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئٹہ سانحہ کے تناظر میں بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی بیرونی ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت نہ دی جائے۔ اس بات کا یقین تو ہر ایک کو ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لازمی بحال ہو گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ شعیب اختر کے بموجب جب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام دیگر ممالک کو آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیمیں پاکستان کے دورے پر بھیجیں تو دہشت گردی کا کوئی نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔ اور معاملات ایک بار پھر اپنی جگہ واپس چلے جاتے ہیں۔

شکیب دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کے لئے پرعزم
ڈھاکہ ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے ٹسٹ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کریں گے۔ شکیب نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم مہمان ٹیم کو شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ انگلینڈ  نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹسٹ میں 22 رنز سے شکست دیکر 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT