Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن پر40ہزار ڈالرز جرمانہ

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن پر40ہزار ڈالرز جرمانہ

لاہور۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل ہینڈ بال ایونٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر 40 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔ ہندوستان کو اخراجات کے مد میں 15 ہزار 800 ڈالرس کی ادائیگی کی جائے گی۔پاکستان اولمپکاسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر سید عارف حسن نے م

لاہور۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل ہینڈ بال ایونٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر 40 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔ ہندوستان کو اخراجات کے مد میں 15 ہزار 800 ڈالرس کی ادائیگی کی جائے گی۔پاکستان اولمپکاسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر سید عارف حسن نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن اور انڈین ہینڈ بال فیڈریشن کو پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے ڈسمبر میں فیصل آباد میں ہونے والے ایونٹ کیلئے ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے تیقن بھی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم پانچ روز امرتسر میں ویزوں کا انتظار کرتی رہی لیکن ٹیم کو ویزے جاری نہ کئے گئے جس پر انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے ایکشن لیا۔ عارف حسن نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات ہونی چاہئیںکہ تیقن کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو ویزے جاری کیوں نہیں کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT