Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان یو اے ای میں انڈیا کی میزبانی کریگا : شہریار خان

پاکستان یو اے ای میں انڈیا کی میزبانی کریگا : شہریار خان

قبل ازیں چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ رواں سال ڈسمبر میں پاکستانی بورڈ متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کی میزبانی کرے گا۔ پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ بورڈز کے درمیان 2014 ء میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ سال کے دوران پانچ سیریز کھیلی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت ڈسمبر کی مجوزہ سیریز میں تین ٹسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ شہریار خان نے سربراہ بی سی سی آئی جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کی اور انہیں کرکٹ بورڈ کی سربراہی ملنے پر مبارکباد دی۔ دونوں سربراہوں کے درمیان زائد از نصف گھنٹہ کی ملاقات میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں شہریار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ۔انڈیا سیریز بحال ہو گی۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی ازسرنو بحالی کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز پہلے سے طئے شیڈول کے مطابق ڈسمبر میں کھیلی جائے گی ۔ چیرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ۔ انڈیا سیریز دنیائے کرکٹ کی کسی بھی سیریز سے زیادہ اہم ہے، حتیٰ کہ یہ ایشز سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان۔ انڈیا سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستان کو سیریز کے انعقاد کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر شہریار نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ پر مبنی تعلقات میں بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر جگموہن ڈالمیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا، ’’ڈالمیا کے ساتھ میرے تعلقات بہت پرانے ہیں، میں یہاں میزبانی کرنے پر ڈالمیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT