Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ۔سری لنکا دوسرا ونڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان ۔سری لنکا دوسرا ونڈے میچ آج کھیلا جائے گا

دبئی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گی۔پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم پرعزم ہے۔کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر قومی ٹیم کا انحصار ہوگا۔ دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT